سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت زرعی مصنوعات پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر فوڈ سکیورٹی فخر امام، وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، عثمان ڈار، شاندانہ گلزار و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر بحث ہوئی۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہمیں زرعی مصنوعات کی ذیلی کمیٹی میں چھوٹے کاشتکاروں پر فوکس کرنا چاہیے اور تجویز دی کہ کامیاب کسان پروگرام شروع کیا جاۓ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تربیت دےکر انکے کاروبار کی شروعات کیلئے قرضے دیے جائیں گے۔ شاندانہ گلزار نے اجلاس میں بتایا کہ نیوٹیک کےسرٹیفائیڈ کورسزکے ذریعے انٹرنیشنل لیول کی نوکریاں بھی حاصل کی جاسکیں گی۔ اس موقع پر وضاحت کرتے ہوئے عثمان ڈار نےبتایا کہ کامیاب جوان میں دو کمپوننٹ ہیں جس میں زرعی سیکٹر سمیت دیگر میں تربیت دی جاتی ہے اور کامیاب کسان پروگرام کے تحت 3 فیصد انٹرسٹ پر ٹریکٹر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔